Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2000 روپے کا اضافہ

اپ ڈیٹ 19 مئ 2020 12:32pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 97 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 43 ڈالر کے اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔